اگر کوئی شخص زکات سے روزہ افطار کروا رہا ہے تو اس میں سے ہاشمی یا سید یا قریشی روزہ افطار کرسکتے ہیں؟
اگر زکات کسی کو دے دیا ہے وہ افطاری کروا رہا ہے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے افطار کرسکتاہے اس شخص کے ہاتھ میں آنے کے بعد زکات کا حکم ختم ہوجاتا ہے۔ لیکن اگر کوئی شخص اپنے زکات کسی کو نہ دے بلکہ اس زکات سے غیربوں کو کھانا کھلائے تو سب سے پہلےاس طرح کرنا جائزنہیں ہے اور سید بھی اس سے افطار نہیں کرسکتا۔ لیکن کوئی شخص کسی غریب کو زکات د ےدیا اس غریب نے کسی سید کو اسی زکات سے افطار کروایا تو کوئی حرج نہیں۔