آٹومیٹک واشنگ مشین میں کپڑے اس طرح دھلتے ہیں کہ پہلے ایک دفعہ سرف والے پانی میں دھلتے ہیں اور پھر مشین ان کو نچوڑ دیتی ہے۔ دوسری دفعہ صاف پانی سے دھوتی ہے اور پھر نچوڑ دیتی ہے۔ کیا کپڑے پاک ہو جاتے ہیں؟ یا سرف والے پانی کے علاوہ صاف پانی سے دو دفعہ دھونا ضروری ہے؟
جس پانی سے کپڑا دھو رہا ہے وہ پانی جاری پانی سے متصل ہو ایک دفعہ کافی ہے لیکن اگر جاری پانی کے ساتھ متصل نہ ہو تو احتاط کے طور پر دو دفعہ دھویا جائے۔