آپ سے ایک مسئلہ پوچھنا تھا۔ میں اسلام آباد میں پڑھائی کے سلسلے میں رہتا ہوں، جبکہ میرا اصل گھر گجرات میں ہے جو تقریباً 150 کلومیٹر دور ہے۔ مجھے تقریباً دو سال ہونے والے ہیں اسلام آباد میں رہتے ہوئے۔ میں ہر ہفتے گھر چلا جاتا ہوں، یعنی چار دن اسلام آباد میں اور باقی تین دن گجرات میں گزارتا ہوں۔ کیا اگر میں ہر ہفتے گھر چلا جاؤں اور دس دن یہاں مسلسل نہ گزاروں تو میری نماز اور روزہ قصر ہوں گے یا پورے ادا کرنا ہوں گے؟ میں ہاسٹل میں رہتا ہوں اور ہر مہینے کا کرایہ بھی ادا کرتا ہوں، لیکن ہر ہفتے اپنے گھر چلا جاتا ہوں۔ برائے مہربانی آغا خامنہای کے مطابق رہنمائی فرما دیں
آغا خامنائی کے فتویٰ کے مطابق وطن اصلی شمار نہیں ہوگا لیکن کثیر السفر میں شمار ہوگا اس لیے نماز اور روزہ تمام ہوگا۔