پوچھنا ہے کہ پانی کے وضو سے تو پہلے دایاں بازوں دھوتے ہیں پھر بایاں۔ تو تیمم میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے یا پہلے بایاں پھر دایاں؟

تیمم میں دھونا نہیں ہوتا بلکہ ہاتھ پھیرنا ہے۔ پاک مٹی کے اوپر دونوں ہتھیلی رکھ کر اسے جھاڑیں گے، پھر پیشانی کے اوپر ہاتھ پھیریں گے۔ اس کے بعد بایاں ہتھیلی دائیں ہاتھ کے اوپر پھیریں گے پھر دایاں ہتھیلی بائیں ہاتھ کے اوپر۔ اور اگر غسل کے بدلے میں ہے تو پیشانی کے اوپر دونوں ہتھیلیوں کو پھیرنے کے بعد دوبارہ مٹی پر ہاتھ رکھیں گے پھر اسی ترتیب کے ساتھ جو اوپر بتایا ہے ایک ہتھیلی کو دوسرے ہاتھ کے اوپر پھیریں گے۔