میرا سوال ہے کہ کیا حالتِ جنابت میں اگر ہم اپنا گیلا ہاتھ کسی چیز کو چھوئے تو کیا وہ چیز نجس ہو جائے گی؟ اور یا کسی برتن میں پانی بھر لیں اور اپنا ہاتھ اس پانی میں ڈالیں تو کیا وہ پانی بھی نجس ہو جائے گا؟

اگر ہاتھ پر کوئی نجاست لگی ہوئی ہو یا ہاتھ کسی اور وجہ سے نجس ہو تو گیلا ہاتھ دوسری کسی چیز کے ساتھ چھُونے سے وہ چیز نجس ہو جاتی ہے۔ یا پانی میں ڈالنے سے پانی نجس ہو جاتا ہے۔ لیکن اگر ایسا کچھ نہیں ہے تو صرف غسلِ جناب واجب ہونے سے بدن کے دیگر اعضاء نجس نہیں ہے تاکہ اس کے ساتھ دیگر اشیاء کے مس کرنے سے نجس ہو جائے۔ لہٰذا دوسری چیز یا پانی نجس نہیں ہوگا۔