عام طور پر سجدہ گاہ پہ ایک طرف مسجد یا کوئی روضہ بنا ہوا ہوتا ہے جب کہ دوسری جانب سیدھی ہوتی ہے۔ تو کیا پرنٹ شدہ طرف پہ بھی سجدہ کیا جا سکتا ہے؟

اگر پرنٹ شدہ طرف پر لکھائی یا تصویر کی لائنیں بہت زیادہ اُبھری ہوئی ہوں کہ پیشان کا سجدہ گاہ پر سجدہ صدق نہ آئے اور یہ نہ کہا جائے کہ خاک یا خاکِ شفا پر سجدہ کیا ہے، تو سجدہ درست ہونے میں اشکال ہے۔ ورنہ پرنٹ والی جانب سجدہ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے اور سجدہ درست بھی ہے۔