شیعہ سید کو زکواۃ دی جاتی ہے کیا؟

اس سید کی کلّ آمدنی خرچے سے کم ہو تو کسی سید سے زکوٰۃ ملتی ہے تو وہ لے لیں۔ اگر خمس کا سہم سادات ملے تو وہ لے لیں۔ اور اگر مذکورہ دونوں سہام اسے نہیں مل رہا یا مل رہا ہے لیکن خرچہ پورا نہیں ہو رہا اور کوئی اور ذریعہ آمدنی بھی نہیں ہے تو وہ زکوۃ لے سکتے ہیں۔