جب امام سجاد ۴ نے صحیفہ کاملہ میں نماز عیدین اور نماز جمعہ کی امامت کروانے والوں پر لعنت کی اور کہا کہ غیر معصوم کا حق نہیں! تو اب کے مجتہدین اس کی اجازت کیوں دیتے ہیں؟

امام علیہ السلام کا حق چھیننا حرام ہے۔ امام اور حجت خدا کی موجودگی میں کوئی اور بندہ مندرجہ بالا نماز پڑھاتے ہیں تو ان کے بارے میں منع آیا ہوا ہے۔ لیکن ابھی دورِ حاضر میں اولاً یہ کہ امام علیہ السلام کی غیبت اور عدم حضور کے دور کا دور ہے۔ ثانیاً امام کا حق چھین کر کوئی نماز نہیں پڑھا رہا بلکہ امام کے حکم کی تعمیل ہو رہی ہے۔ یعنی امام علیہ السلام سے منقول روایات کی روشنی میں علماء اور فقہاء ان کی غیبت کے دور میں ان کے نائب ہیں۔