میرے پاس زکوٰۃ کے کچھ پیسے ہیں، وہ میں دینا چاہتا ہوں۔ تھوڑی غرباء کو دے دیے ہیں۔ اور کچھ میرے پاس موجود ہے تو کیا وہ میں مسجد، امام بارگاہ یا ایسی کسی چیز میں بھی دیا جا سکتا ہے؟ تھوڑا رہنمائی فرما دیجیے۔

زکوٰۃ کے پیسوں کا سب سے پہلے حقدار غرباء، فقراء (جن کی آمدنی خرچے سے کم ہے) ہیں، انہیں دے دیں۔ اگر انہیں دینے کے بعد بچ جائے یا کوئی غریب و فقیر نہیں مل رہا تو ہر اچھے کام میں اس زکوٰۃ کے پیسوں کو دے سکتے ہیں۔ جیسے امام بارگاہ، مساجد، مدارسِ دینیہ وغیرہ میں خرچ کر سکتے ہیں۔