واجب نمازیں جو باپ نے اپنی زندگی میں نہیں پڑھیں، وہ بڑے بیٹے پر واجب ہیں وہ کونسی نمازیں ہیں؟ کیا ہر نماز جو باپ نے نہیں پڑھی چاہے سستی کی وجہ سے اور جان بوجھ کر نہیں پڑھی ہوں چاہے مجبوری میں چھوڑی ہوں یا صرف مجبوری میں رہ جانے والی نمازیں ہی واجب ہیں بیٹے پر؟
بڑے بیٹے پر باپ کی ان نمازوں اور روزوں کی قضا واجب ہے جو ان (باپ) سے حالتِ مجبوری میں رہ گئی ہوں۔ باقی نمازیں بیٹے پر واجب نہیں ہیں۔