لڑکیوں کے منہ، ماتھے وغیرہ پہ اضافی بال جو آتے ہیں، ان بالوں کو ختم کرنے کے لیے مارکیٹ میں فیشل ریزر ملتا ہے۔ تو میں نے سنا ہے کہ لڑکیاں ریزر وغیرہ استعمال نہیں کر سکتیں۔ آپ مہربانی کر کے بتا دیجیے گا کہ کیا واقعا ایسا ہے کہ لڑکیا ریزر وغیرہ استعمال نہیں کر سکتیں یا اجازت ہے؟ اور اسی طرح بازوؤں پر جو بال ہوتے ہیں ان کو ختم کرنے کے بارے میں بھی بتا دیجیے۔ شکریہ
اضافی بالوں کو گرانے اور ختم کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اور اس میں کوئی فرق نہیں کہ وہ ان بالوں کو ختم کرنے کے لیے کس قسم کا ریزر استعمال کر رہی ہیں۔ کسی بھی قسم کا ریزر استعمال کر سکتی ہیں۔