سوال ایک سال سے میرے ساتھ یہ مسئلہ بہت زیادہ پیش ارہی ہے کہ میں ہر چیز مجھے پر چیز کے بارے میں پاک اور نجس ہونے کے بارے میں پریشان رہتاہوں کسی بھی چیز کو ہاتھ لگاؤ مجھے لگتاہے کہ وہ چیز نجس ہو باتھ روم میں کسی بھی چیز کو ہاتھ لگاؤ یا واش بیسن سے جو چھینٹے لگتاہے ان کے بارے میں بھی شک رہتاہے کہ پاک ہے یانجس اور طہارت کرتے وقت میرے پاوں پر چھینٹے پڑھتاہے فلش سے ٹکرا کرے ان کیا حکم ہے ان سب باتوں کی وجہ سے میں پریشان رہتاہوں اور میر اٹائم بھی ضائع ہوجاتا ہے شرعی لحاظ سے ان کا کیا حکم ہے اور ان سے بچنے کا کیا طریقہ ہے وہ بھی بتادے ؟

جواب وسوسہ سے بچنے کےلیے اعوز باللہ من الشیطان الرجیم اور لاحول ولا قوت الا باللہ العلی العظیم اوو چار قل اور آیت کرسی کی بار بار تلاوت کرے اور کسی بھی چیز کے بارے میں جب تک یہ یقین نہ ہوجائے کہ ا س کو نجاست ہی لگی وہ چیز نجس نہیں ہوتی ہے اور پانی پاک کرنے والی چیزوں میں ے ہوں تو پانی کی لگنے سے نجس نہیں ہوتاہے اور پانی میں اگر نجاست کے زرے ساتھ ہونے کا یقین ہوجائےتو پانی نجس ہے اور اس کی لگنے سے کپڑا وغیرہ بھی نجس ہوتاہے اور استنجا کی پانی کے بارے میں تمام مجتہدیں کاحکم یہ ہے کہ اگر اس میں نجاست کا زرہ شامل نہ ہو تو اس صورت میں وہ پانی کسی اور چیزکو لگے تو وہ چیز نجس نہیں ہوتا ہے اور وسوسہ ایک بری عادت ہے اور شیطان کی پیروی ہے اس سے حد الامکان بچناچاہے ۔