سوال وضو میں ہم سر اور پاوں کامسح کرتے ہیں تو دونوں ہاتھوں سے یادونوں بازوں کے کوئی بھی حصے سے کرتاہے لیکن چہرا دھوتے وقت ایک ہاتھ سے پانی ڈالتاہے اور دھوتے ہیں کیا چہرہ دھوتے وقت اگر دونوں پاتھ سے پانی ڈالے تو کیا حکم ہے اور دونوں ہاتھ سے چہرے کودھوئے تو کیایہ صحیح ہے ؟

جواب مسح میں حکم یہ ہے کہ سر کا مسح دائیں ہاتھ سے اور دائیں پاوں کا مسح دائیں ہاتھ سے اور بائیں پاوں کا مسح بائیں ہاتھ سے کرے لیکن دوھونے میں حکم یہ ہے کہ دونوں ہاتھوں کو تو ایک دوسرے سے ہی دھویا جاتاہے اس کے علاوہ چارہ نہیں ہے لیکن چہرے کوصرف ایک ہاتھ سے دھونا ضروری نہیں ہے دونوں ہاتھ سے بھی دھوسکتاہے ۔