سوال نماز شب کا طریقہ بتادے ؟

جواب نماز شب گیارہ رکعت ہے جس میں سے آٹھ رکعت کو نماز شب کی نیت سے دو دو کرکے پڑھنا ہے اور اس کے بعد دو رکعت نماز شفع کی نیت سے پڑھنا ہے جس میں پہلی رکعت میں سورہ حمد کے بعد سورہ کافروں اور دوسری رکعت میں سورہ حمد کے بعد سورہ قدر پڑھنا ہے اور اس میں قنوت نہیں ہے اور اس کے بعد ایک رکعت نماز وتر کی نیت سے پڑھنا ہے جس میں سورہ حمد کے بعد تین دفعہ سورہ اخلا ص اور تین دفعہ سورہ فلق اور تین دفعہ سورہ ناس کی تلاوت کرے اور پھر قنوت میں چالس مومنین کی مغفرت کے لیے دعا کرے اور الٰھی العفو کو تین سو مرتبہ اور استغفار کو ستر مرتبہ اور هذا مقام العائذ بك من النار کو سات مرتبہ پڑھے پھر جو کچھ آپ مانگنا چاہے مانگے ۔