سوال اگر نماز جماعت میں امام کے پیچھے اگر ایک تشہد ثلاثہ پڑھنے والا ہو تو باقیوں کا کیا حکم ہے کیا اس کے زریعے سے جماعت میں اتصال ختم ہوتاہے یا باقی رہتاہے اور یا دوسرے صف میں دوادمی بیٹھا ہو تشہد ثلاثہ والے تو اس کا کیا حکم ہے ؟

جواب اگر وہ شخص کسی ایسے مجتہد کی تقلید میں ہوجو یہ جائز اور صحیح سمجھتاہے تو اس میں کوئی مشکل نہیں اس کی بھی اور باقی لوگوں کی بھی نماز صحیح ہے لیکن اگر وہ جس کی تقلید کرتاہے اس کی مطابق یہ صحیح نہ ہو تو اس صورت میں اس نماز باطل ہے اور اگر یہ بلکل امام کے پیچھے ہو تو اس وقت کوئی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ دائین اور بائیں ساتٹ پے جو مومن ہے وہ امام سے ادھے قدم کے فاصلے پر ہے لیکن اگر یہ ایک طرف میں ہو تو اس صورت میں اس کے اگے والوں کی نماز اشکال سے خالی نہیں ہے ۔