سوال کو چیز تحفے میں ملتی ہے اس پر کیا خمس واجب ہے اور جو چیز کوئی مفت میں دے دے تو اس پر بھی کیا خمس واجب ہے ؟اور جو زیورات وغیرہ پہنے ہوتے ہے سونے کی ان پر بھی خمس واجب ہے ؟اور اچھا آغا یہ جو ہم اکثر عرفاء کو بڑھتے ہیں کہ چیز خریدتے ہی اس کا خمس نکال دیتے تھے. حتیٰ کہ جرابوں کا جوڑا تک... اس کے بارے میں کچھ فرمائیں.

جواب تحفہ اور مفت میں ملنے والی چیز پر اس وقت واجب ہے جب سال گزر جائے تو پھر واجب ہے اور اگر سال کے اندر اندر خرچ ھوجائے تو پھر واجب نہیں ہےاور متعارف زیورات پر خمس واجب نہیں ہے اور تیسرے سوال کا جواب اگر چہ دینا بہتر ہے لیکن واجب اپنی شرائط پر ھوتا ہے