سوال دنیا میں ایک شعار بن چکا ھے کہ جہاں بھی اہل تشیع رہائش پذیر ہوں ان کے گھروں پر علم لگا ھوتا ھے اس علم کو گھر پر لگانے کی معقول تاریخ و سبب کیا ھے ؟ کس مقصد کی خاطر لگایا جاتا ھے؟ آیا اس کے لگانے سے کوئی فائدہ بھی ھے؟ ایسے ہی ھم بازاروں کی چوک پر اور آپ کی امام بارگاہوں میں بھی لگا ھوا دیکھتے ہیں ۔ 2۔ اس کے اوپر ایک چیز کا اضافہ کیا جاتا ھے ہاتھ کا نشان جو کہ لوہے ، پیتل یا سٹیل کا بنا ھوا ھوتا ھے جس کو آپ حضرات پنجہ بھی بولتے ہیں اس کا مقصد بھی بیان کیجئے۔ یہ آپ کے فقہ میں سے کسی چیز کی کوئی indication ھے یا کیا؟ دراصل میں اہلسنت گھرانے سے وابستہ ھوں مگر محب اہلیبیت ہوں لیکن جاننا چاہتا ھوں آخر اس کی تاریخی حیثیت و سبب کیا ھے؟

جواب اس کی شرعی کوئی حیثیت نہیں ہے اور یہ صرف اور صرف پاکستان میں یے اور پاکستان کے بعض جگہوں پر ھر جگہ نہیں ہے دنیا کے باقی جتنے ممالک میں شیعہ رہتے ہیں کسی ملک میں یہ علم نہیں ھوتا ہے اور اسی طرح پاکستان کے بعض علاقوں میں نہیں ہے