سوال میرا سوال یہ ہے اگر کسی کمرے میں ایک مرد اور ایک نامحرم عورت نماز پڑھ رہیں ہوں تو اگر دونوں ایک ساتھ جانماز بچھائی ہوئی ہوتو کیا اس صورت میں عورت کی سجدہ کرنےکی جگہ مرد کی گھٹنون کے برابر ہونا چائے اور یا اگر دونون فاصلےپر نماز پڑھ رہیں ہوں تو کیا فاصلہ ہونا چائے ان کی درمیاں ؟

جواب ( احتیاط لازم کی بناپر)ضروری ہے کہ عورت مردسے پیچھے کھڑی ہو اور کم ازکم اس کے سجدہ کرنے کی جگہ سجدہ کی حالت میں مردکے دوزانوؤں کے برابر فاصلے پرہو۔ مسئلہ (۸۷۳)اگرکوئی عورت مرد کے برابریاآگے کھڑی ہواوردونوں بیک وقت نماز پڑھنے لگیں تو(احتیاط واجب کی بنا پر)ضروری ہے کہ نمازکودوبارہ پڑھیں اوریہی حکم ہے اگرایک، دوسرے سے پہلے نماز کے لئے کھڑاہو۔ مسئلہ (۸۷۴)اگرمرداورعورت ایک دوسرے کے برابرکھڑے ہوں یاعورت آگے کھڑی ہواوردونوں نماز پڑھ رہے ہوں لیکن دونوں کے درمیان دیوار یاپردہ یاکوئی اور ایسی چیزحائل ہوکہ ایک دوسرے کونہ دیکھ سکیں یاان کے درمیان دس ہاتھ سے زیادہ فاصلہ ہو(تقریباً ساڑھے چار میٹر)تودونوں کی نمازصحیح ہے۔