کسی نے پوچھا ہے کہ وصیت لکھنے کا کیا طریقہ ہوتا ہے اور وصیت کسے کی جاتی ہے؟

مثلاً چھوٹے نا بالغ بچے ہیں ان کی دیکھ بھال کی ضرورت ہے، یا مال و دولت زیادہ ہے، مختلف جگہوں پر مال و دولت ہے ان کو جمع کرنا اور ان کا خیال رکھنے کی ضرورت ہو، یا اجتماعی اور معاشرتی ذمہ داری کسی پر ہے اور وہ اس دنیا سے جا رہے ہیں اور ان اس کے بعد سنبھالنے والا کوئی نہیں ہے اور سنبھالنے والے کی ضرورت ہو، یا وراثت کے قانون کے مطابق جن کو اس کی جائیداد میں سے کچھ ملتا ہے اس سے ہٹ کر کسی کو کچھ دینا چاہتے ہیں تو اس طرح کے صورتحال میں دنیا سے جانے والا وصیت کرتا ہے کہ میرے جانے کے بعد فلاں فلاں کام اس شخص کے ذمے اور فلاں دیگر کام اس دوسرے شخص کے ذمے ہے وہ میرے بعد فلاں ذمے داری سنبھالے گا۔ اور وارثین کے علاوہ کسی کو اپنے مال و دولت میں سے کچھ دینا چاہتا ہے تو وہ بتا دیتا ہے کہ میرے اموال میں سے فلاں چیز، یا فلاں حصہ اس شخص کو دیا جائے۔ یہ وصیت کہلاتی ہے۔