مجھے خواب میں بیت الخلا یا اس طرح کی کوئی چیز جب نظر آتی ہے تو ڈر کر میں جاگ جاتی ہوں۔ آپ نے پہلے مجھے خواب میں یا خواب کی وجہ سے ڈرنے کو ختم کرنے کے لیے کوئی نماز کا وظیفہ بتایا تھا لیکن چند ماہ سے خواب نہیں آ رہا تھا لیکن اب چند دنوں سے دوبارہ وہ خواب آ رہا ہے اور ڈر کر جاگ اٹھتی ہوں۔ مہربانی فرماکر مجھے کوئی وظیفہ بتا دیں۔ شکریہ

پہلی بات یہ کہ اس طرح کی چیزیں خواب میں آنے سے کوئی اثرنہیں ہوتا۔ اس زہنیت کو ہی ختم کرے۔ خواب میں انسان کچھ نہ کچھ دیکھ لیتا ہے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ ہاں اگر کسی خواب کی وجہ سے خوف آتا ہے تو سونے سے پہلے آیۃ الکرسی کی تلاوت کیا کریں۔