ہم ان شَآءاللہ اس ماہ کے دوران عمرہ کے لیے جانا چاہ رہے ہیں۔ اگر ہم دبئی سے سیدھا جدہ جائیں تو ہمارا میقات کہاں سے ہوگی اور نیت کہاں سے کریں گے؟ کیا ہمیں ہوٹل سے ہی احرام پہن کے اور دورکعت نماز پڑھ کے نکلنا ہوگا؟ اور نیت کہاں سے کریں گے؟ اس سلسلے میں ہماری تھوڑی رہنمائی فرمائیں۔ شکریہ

جدہ سے اگر مدینہ جائیں گے تو مدینہ آتے ہوئے مسجد شجرہ سے احرام باندھنا ہوگا۔ یا اگر جدہ سے جحفہ جائیں گے، جوکہ ایک گھنٹہ کی مسافت پر ہے، تو وہاں میقات سے احرام باندھ کرجائیں گے۔ جدہ سے سب سے قریب ترین میقات جحفہ ہے۔ اگر وہاں بھی یا کسی اور میقات تک نہیں جا سکتے تو دبئی ایئر پورٹ سے ہی احرام باندھ کر جائیں۔