میں نے ایک عالمہ سے سنا کہ محرم سے نکاح ہو سکتا ہے لیکن مجتہد ذلت کے ڈر سے نہیں بتاتے کیا ایسا ہے ؟

محرم سے نکاح حرام ہے۔ قرآن کی آیت واضح انداز میں اس کی حرمت بیان کر رہی ہے ۔ سورہ نساء کی آیت نمبر23 (چوتھے پارے کی آخری آیت) میں واضح طور پر محارم کے بارے میں حکم بیان کیا ہے۔ جب قرآن کا واضح حکم ہے تو کوئی مجتہد کیسے اس کے خلاف فتویٰ دے سکتا ہے؟!