اگر کوئی آدمی کسی اور کی زمین پر قبضہ کرے اور بعد میں وہ زمین مجھے مفت میں دے دے جو اس زمین پر خرچہ ہوا ہے وہ لے کر زمین مجھے دے تو میرے لیے کیا حکم ہے؟

اگر آپ کو مالک کا علم ہے اور آپ اسے اس نیت سے لیتے ہیں تاکہ مالک اصلی کو اس کی اپنی ملکیتی زمین واپس پلٹا دے، تو یہ بہت اچھا کام ہے، اجر اور نیکی کا کام بھی ہے۔ اور اگر ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے اپنے لیے لیتے ہیں تو اگر چہ آپ اس کی قیمت دے کر بھی لے لیں وہ زمین آپ کی ملکیت میں نہیں آتی ہے۔ اور اس زمین کو لے کر استعمال کرنا حرام ہوگا۔