فقہ جعفریہ میں حلالہ کیا کیا تصور ہے؟

حلالہ کسی خاص مکتب فکر کے علماء کے اختراع کردہ حکم نہیں ہے بلکہ قرآن کریم کا حکم ہے کہ جب میاں اپنی بیوی کو تین دفعہ طلاق دے دیں تو پھر اس سے جب تک حلالہ نہ کریں تب تک دوبارہ وہ دونوں آپس میں نکاح نہیں کر سکتے۔ البتہ تین طلاق میں شیعہ اور سنی کے درمیان اختلاف ہے اور حلالہ کے لئے بعض شرائط ہیں۔ وگرنہ اصل مسئلہ قرآنی حکم ہے اس لئے تمام اسلامی مکاتبِ فکر اس مسئلے میں متفق ہیں۔