قومی بچت میں ہم اپنے پیسے جمع کروا کے اپنا منافع لے رہے ہوتے ہیں اس کو فکس کروانا کہتے ہیں۔ کیا یہ جائز ہے؟ کیا یہ منافع ہم لے سکتے ہیں؟

قومی بچت بینک (National Savings) غالباً حکومت کا بینک ہے۔ آیۃ اللہ العظمی سیستانی (حفظہ اللہ) کے فتویٰ کے مطابق سود میں نہیں آتا۔ البتہ جو منافع آپ کو ملے اگر آپ اتنے زیادہ محتاج نہیں ہے تو اس منفعت کا آدھا حصہ فقیر یا کسی ضرورتمند کو دے دیں اور باقی آدھا آپ اپنے لیے رکھے۔