نماز کے بارے میں تھوڑی معلومات دیں رکوع اور سجدے غلطی سے ایک یا تین ہوجائیں یا رکعتیں چار کے بجائے پانچ ہوجائیں کیا نماز غلط ہوگی. تسبیحات 34 33 یا 100 کی ہو گنتی میں کچھ دانے کم یا زیادہ ہوجائیں تو کیا تسبیح ہوجاتی ہے؟

اگر رکوع کرنا ہی بھول جائے اور سیدھا سجدے میں چلا جائے یا دونوں سجدے چھوٹ جائے تو نماز باطل ہے۔ لیکن اگر صرف ایک سجدہ بجا لایا ہو یعنی ایک سجدہ کم ہوا ہو تو نماز مکمل کرنے کے بعد سجدے کی قضا بجا لائے (سجدے کی قضا کرنے کی نیت سے سجدہ بجالائیں اور تشہد و سلام کہہ کر نماز تمام کرے) پھر سجدہ سہو بجا لائے۔ اور اگر سجدہ زیادہ ہوا ہو یعنی دو کی بجائے تین سجدے بجا لایا ہو تو نماز تمام کرنے کے بعد سجدہ سہو بجا لائے۔ اور اگر ایک رکعت اضافہ ہو جائے یعنی چار رکعت پڑھنے کے بعد پانچویں رکعت کی قیام کی حالت میں آپ کو پتا چلے کہ تو بیٹھ جائے اور نماز تمام کرنے کے بعد چونکہ ایک قیام اضافہ ہوا ہے اس کے لیے دو سجدہ سہو بجا لائے۔ اور اگر نماز ختم کرنے کے بعد یاد آ جائے کہ میں نے چارکی بجائے پانچ رکعت پڑھی ہیں تو نماز دوبارہ بجا لانا ہوگا۔