مجھے چند روز پہلے طلاق ہوئی ہے۔ اور طلاق سے تقریباً دس ماہ پہلے سے میرا شوہر میرے ساتھ نہیں ہے۔ یعنی ہم ساتھ نہیں رہ رہے ہیں۔ تو کیا مجھے عدت گزارنا ہوگی یا نہیں؟ اور عدت کتنی ہوگی؟

ہمبستری نہیں ہوئی ہے تو عدت کی ضرورت نہیں، جب بھی شوہر طلاق کا صیغہ جاری کرے اس دن کے بعد کسی بھی دن دوسرے کسی کے ساتھ نکاح کرسکتی ہیں۔ اور اگر ہمبستری ہو گئی ہے تو پھر عدت گزارنا ہوگی اگر چہ صرف ایک بار ہمبستری ہوئی ہے اور ہمبستری کے بعد کتنا عرصہ بھی گزر گیا ہو طلاق کے بعد عدت گزارنا ضروری ہے۔ اور عدتِ طلاق تین طہر تک ہے۔ یعنی تین دفعہ حیض آ جائے۔ جب تیسری بار حیض آئے تو عدت مکمل ہو جاتی ہے اور اس کے بعد کسی بھی دوسرے مرد سے نکاح کر سکتی ہیں۔