ایک بندہ کی رہائش اسلام آباد میں ہے۔ اور ڈیوٹی واہ کینٹ میں ہے۔ہفتے میں 3 دن ایک جگہ 4 دن دوسری جگہ رہتے ہیں۔ مطلب مہینہ میں آدھے دن وطن اور آدھے دن واہ کینٹ میں ہوتے ہیں۔ اب نماز روزوں کے لئے کیا حکم ہے؟

مہینے میں بارہ دن سے زیادہ باہر رہتے ہیں تو آپ کثیر السفر کے حکم میں ہے۔ اور کثیر السفر کے لیے شرعی حکم ہے کہ وہ اپنی نماز پوری بجا لائیں اور روزے رکھیں۔