میں نے ایک فیس بوک پہ ایک پیج بنائی ہے۔ اس پہ میں کربلا کے چینلز یا ہادی ٹی وی وغیرہ جیسے فیس بوک پیج وغیرہ سے کربلا سے متعلق جو تصویر یا ویڈیوز وغیرہ ہوتے ہیں، ڈانلوڈ کر کےاپنے بنائی ہوئی پیج پہ اپلوڈ کرتی ہوں۔ کیا یہ جائز ہے؟

جن چینلز یا پیجز سے آپ ویڈیوز یا تصاویر لیتے ہیں ان چینل یا پیج والوں نے اپنے چینل یا پیج سے تصویر اور ویڈیو وغیرہ ڈاؤنلوڈ کرنے اور اس طرح ری-پوسٹ کرنے پر پابندی لگائی ہوئی ہے یا انہوں نے منع کیا ہوا ہے تو جائز نہیں ہے۔ ورنہ کوئی حرج نہیں۔