عموماً گھروں میں ایک ڈبہ رکھ دیتے ہیں جس میں صدقات وغیرہ کی رقم جمع کرتے ہیں۔ جس میں کم قیمت والی نوٹ ہوتے ہیں زیادہ تر، جیسے دس روپیہ، بیس روپیہ، پچاس روپیہ یا سو روپیہ وغیرہ۔ جب وہ ڈبہ یا صندوق بھر جائے تو اس صدقات کے چھوٹے نوٹوں پر مشتمل پیسوں کو بڑے نوٹ جیسے پانچ سو، ہزار وغیرہ کے ساتھ تبدیل کر سکتے ہیں؟ یعنی اس صندوق میں جو دس، بیس پچاس روپیوں پر مشتمل رقم ہے اسے اپنے لیے لے لیں اور اس کے بدلے میں پانچ سو یا یزار روپے کا نوٹ اس صندوق میں رکھ دیں۔ کیا یہ درست ہے؟
رقم میں کمی بیشی کیے بغیر کھلے پیسوں کو اپنے لیے لے کر اس کی مالیت کے برابر پیسے وہاں رکھ دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ جیسے وہاں دس روپے بیس روپیوں پرمشتمل ہزار روپے موجود ہوں تو ان پیسوں کو اپنے قبضے میں لے کر ایک ہزار کا ایک نوٹ وہاں رکھ دیں۔ ایسا کر سکتے ہیں۔