گاڑی مین یا جھاز مین دروان سفر نماز کا کیا حکم ہے اور اگر رخ قبلا تعین ہیں یا نہیں؟

اگر نماز کا وقت ختم ہونے سے پہلے ایسی جگہ جہاں رک کر نماز ادا کی جا سکتی ہو، پہنچنے کا امکان ہے تو گاڑی کے اندر یا جہاز میں نماز پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ انتظار کریں جب سفر ختم ہو تو آرام سے نماز پڑھیں۔ لیکن اگر آپ کو یقین ہو کہ نماز کا وقت گزرنے سے تک کسی مقام تک نہیں پہنچ رہا یا گاڑی نماز کے لیے نہیں رک رہی تو اگر ممکن ہو تو نماز کے تمام حصوں کو روبہ قبلہ ادا کرنے کی کوشش کریں۔ اور تمام ممکن نہ ہو لیکن بعض اجزائے نماز قبلے کی طرف ادا کی جا سکتی ہو جیسے قیام وغیرہ تو اس طرح بجا لائیں۔ اگر وہ بھی ممکن نہیں یعنی کل نماز بھی قبلے کی طرف رخ کر کے بجا لانا ممکن نہیں اور بعض اجزائے نماز بھی رو بہ قبلہ ادائیگی ممکن نہیں تو جیسے آپ کا رخ ہے اسی طرح آپ نماز پڑھیں۔ چونکہ گاڑی یا جہاز میں عام طور پر سجدہ اور رکوع ٹھیک سے نہیں کر سکتے اس لیے ان کاموں کے لیے اشارہ سے کریں۔ اور سجدہ کے لیے ایسی چیز جس پر سجدہ درست ہو اسے پیشانی سے چپکائیں۔