کسی دوست کے لیے ایئر پورٹ سے میں نے کرنسی چینج کرائی۔ کرنسی ایکسچینج والے 75 کے حساب سے دے رہا تھا وہاں سے میں نے لیا اور میں نے اپنے دوست کو 71 روپے کے حساب سے دیا اور بقایا 4 روپیے میں نے اپنے طورپر اپنے لیے رکھ لیے۔ کیا یہ چار روپیے کمیشن جو میں نے اپنے لیے رکھا ہے، میرے لیے جائز ہے؟ اگر جائز نہیں ہے حرام ہے تو میں وہ بھی انہیں واپس دے آتا ہوں۔ اور اگر وہ منافع مجھے اپنے لیے رکھنا جائز ہے تو بھی بتائیے گا۔ شکریہ

اگر مارکیٹ کی ریٹ 71 ہی ہے اور آپ انہیں تھوڑا زیادہ دینا تھا تو زیادہ دینا ضروری نہیں ہے۔ اور اگر مارکیٹ میں عام ریٹ 75 ہے، اور آپ ان کو یہ بتاتے ہیں کہ بازار میں ہی 71 ریٹ ہے، اور باقی 4 روپیے اپنے لیے منافع رکھتے ہیں تو یہ جائز نہیں ہے۔ اس صورت میں آپ کو بقایا چار روپیے بھی انہیں دینا ہوگا۔ اور اگر ان کو مارکیٹ ریٹ کا علم ہے کہ مارکیٹ میں 75 ہے، اور آپ انہیں 71 کے حساب سے دیتے ہیں اور وہ راضی ہو جائے تو کوئی حرج نہیں، جو منافع آپ نے کمایا ہے وہ اپنے لیے رکھ سکتے ہیں۔