میرے ماموں بہت غریب ہیں ان کو کوئی اولاد نہیں، ضعیف ہیں۔ کیا فطرانہ ان کو دے سکتے ہیں۔ جبکہ وہ نمازی نہیں ہیں۔ یا کسی بھی سفید پوش کہ جس کے بظاہر حالات ٹھیک نہیں لیکن حقیقت میں تنگدست نہیں۔ ان کو فطرانہ دے سکتے ہیں؟

جس ماموں کی آپ بات کر رہے ہیں وہ کبھی بھی نماز نہیں پڑھتے ہیں تو انہیں نہ دے دیں۔ لیکن اگر وہ کبھی کبھی نماز کی ادائیگی میں سستی کرتے ہیں تو انہیں دے سکتے ہیں۔ اور حقیقت میں جو تنگدست ہیں انہیں بھی فطرہ دے سکتےہیں بلکہ ایسے لوگوں کو دینا بہتر ہے۔