ایک میں نماز جماعت میں دیر سے شامل ہو جاؤں اور امام کی دوسری رکعت ہو اور میری پہلی تو کیا میں الحمد کے شروع میں شریک ہو سکتا ہوں یا انتظار کرکے رکوع میں شامل ہو جاؤں؟ اگر میں پہلے سے جماعت میں شامل ہو جاؤں تو چونکہ میری پہلی رکعت ہوگی اور مجھے امام کے ساتھ قنوت پڑھنا پڑے گا۔ اس کے لیے کیا حکم ہے؟
سورہ فاتحہ کے ساتھ شریک ہو سکتے ہیں۔ قنوت ایک مستحب عمل ہے اسے پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ آپ کی مرضی ہے کہ قنوت ساتھ پڑھے یا نہ۔