اگر کسی پر کفارہ واجب ہو، اور وہ ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانا چاہتا ہے تو اگر وہ ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانے کے لیے کسی ایسے ادارے کو پیسے دے دیں اور وہ ادارہ اس شخص کی جانب سے ساٹھ لوگوں کو کھانا کھلائے تو کیا اس بندے پر سے ذمہ داری ادا ہوگی؟

جس ادارے کو یا جس ذمہ دار شخص کے حوالے ساتھ مسکینوں کے کھانے کی رقم کر رہے ہوں اس وقت اس ادارہ کو یہ بتانا پڑے گا کہ یہ کفارہ کا پیسہ ہے۔ ورنہ اداروں میں کھانا کھلانے کے علاوہ بھی بہت سارے کام ہوتے ہیں ممکن ہے وہ کسی دوسرے تعمیری و دیگر کاموں میں خرچ کرے، تو کفارہ ادا نہیں ہوگا۔ اگر وہ اس ادارہ کے ذمہ دار کو بتا دے کہ یہ کفارہ کی رقم ہے تو وہ ادارہ والے اس رقم کو کھانے کی مد میں خرچ کرے گا۔ اس طرح اس بندے کی ذمہ بھی بری ہوگا۔