باجماعت نماز میں اگر دوسری رکعت میں پہنچے تو کیا دوسری کے شروع میں ہی نماز میں شامل ہونا چاہیے یا امام کی رکوع میں جانے کا انتظار کرنا چاہیے؟ اگر امام کی دوسری رکعت میں فوراً شامل ہوجاے تو قنوت پڑھنا ہے یا نہیں؟رہنمائی فرمائیں شکریہ

دوسری رکعت میں رکوع کا انتظار کرنا ضروری نہیں ہے۔ شروع میں ہی جماعت میں شریک ہو سکتے ہیں۔ اور قنوت خود ایک مستحب عمل ہے، اس لیے اگر آپ قنوت پڑھ لیں تو کوئی حرج نہیں ہے۔ آپ کی مرضی ہے کہ قنوت پڑھ لیں یا نہ پڑھیں۔ آپ کی نماز درست ہے۔