اگر کسی نے پاکستانی پیسوں کی سیوینگ کی ہے اور اس کو ڈالر میں تبدیل کروا دیا ہے۔ اب خمس دینے کا وقت آ گیا ہے، تو کیا وہ پاکستانی روپے کے حساب سے خمس ادا کرنا ہوگا یا جو ڈالر اس کے پاس آ گیا ہے اس ڈالر کا ہی حساب کرنا ہوگا؟ اور اگر اس نے پاکستانی روپیے میں کنورٹ کروا کے خمس دینا ہے تو کیا جس قیمت پہ ڈالر لیا تھا اسی قیمت کے حساب سے دے گا یا موجودہ جو ڈالر کی قیمت چل رہی ہے اس کے حساب سے خمس دے گا؟
خمس ادا کرنے میں اس کی مرضی ہے؛ چاہے تو ڈالر کا ہی حساب کرے اور خمس ادا کرے یا پاکستانی روپیوں میں تبدیل کروا کے روپیوں کی شکل میں خمس حساب کرے۔ اور موجودہ قیمت کی حساب سے ادا کرنا ہوگا۔