جو عورت میت کو غسل دیتی ہے۔ اگر وہ کسی میت کو تینوں غسل دے دیں تو کیا اس پر غسل واجب ہوگا؟ اور اگر اس پر غسل واجب ہے تو کیا وہ غسل کیے بغیر ہی اس میت کو کفن بھی پہنا سکتی ہیں؟

جی، اس پر غسل واجب ہے۔ اس غسل کو غسل مس میت کہا جاتا ہے۔ میت کو غسل دینے کے بعد غسل مسِ میت کرنے سے پہلے وہ میت کو کفن بھی پہنا سکتی ہے۔