میں ڈیرہ غازی خان کا ہوں اور یہاں سے اگر میں ڈیرہ اسماعیل خان کی طرف سفر کروں تو کیا ڈیرہ اسماعیل خان میں مجھے نماز قصر پڑھنی ہوگی یا کیا حکم ہے؟

قصر کے لیے ایک شہر سے دوسرے شہر جانا معیار نہیں بلکہ اپنے گھر، محلہ یا شہر سے جہاں تک سفر کرنا ہے وہاں تک کی مسافت معیار ہے۔ یعنی اگر انسان کا سفر کم از کم چوالیس (44) کلو میٹر پر مشتمل ہو تو نماز قصر پڑھنی ہوگی اور روزہ بھی قصر ہوگا۔ اب ڈی آئی خان اور ڈی جی خان کا فاصلہ شاید سو کلومیٹر سے زیادہ ہے۔ اس لیے یقینا اگر وہاں (ڈی آئی خان میں) اقامت کا دورانیہ دس دن سے کم ہو تو قصر پڑھیں گے اور اگر دس دن کی اقامت کا ارادہ ہے تو پوری پڑھنی ہوگی۔ اگر کتنی مدت وہاں پہ اقامت ہوگی، اس کا یقین نہیں ہے تو ایک ماہ تک قصر پڑھیں گے اور جب ایک ماہ گزر جائے تو دوسرے دن سے (اگر چہ ایک دن ہی مزید رکنا ہو) پوری پڑھیں گے۔