قضا نماز تہجد کیسے پڑھتے ہیں؟ مہربانی فرما کر اس سلسلے میں میری رہنمائی کریں پوری گیارہ رکعات پڑھنی ہے یا تین رکعت (دو رکعت نماز شفع اور ایک وتر)؟

جس طرح آپ وقت کے اندر پڑھیں گے اسی طرح قضا بھی بجا لائیں گے، صرف نیت میں فرق ہے۔ چونکہ نماز تہجد مستحب نماز ہے، اور اپنے وقت میں بھی کم وقت کی وجہ سے یا دیگر کسی سبب تعداد رکعات کم کر کے بجا لا سکتے ہیں۔ اسی طرح قضا پڑھیں گے تو بھی پوری گیارہ رکعات بجا لاتے ہیں تو بہت ہی اچھی بات ہے۔ اگر نہیں بجا لا سکتے جتنی رکعات بجا لانا ممکن ہو بجا لائیں۔ کم از کم تین رکعات (دو شفع اور ایک وتر) بجا لائیں۔