اگر عورت عدت میں ہو اور محرم آجائے تو کیا وہ محرم کے لیے مجلسوں پر جا سکتی ہے گھر سے نکل سکتی ہے یا نہیں؟

طلاق رجعی کی عدت میں ہو تو؛ اگر مجلس میں جانا ضروری کام شمار ہوتا ہے تو جائز ہے، وہ مجلس میں شرکت کی غرض سے گھر سے باہر نکل سکتی ہیں۔ لیکن عورت کا غیر ضروری کاموں کے لئے شوہر کی اجازت کے بغیر اس گھر سے باہر جانا حرام ہے۔ اور اگر عدہ وفات میں ہو تو؛ گھر سے باہر نکلنا عورت پر حرام نہیں ہے۔ لیکن اس کے لئے زینت والا لباس پہننا، سرمہ لگانا اور اسی طرح دوسرے ایسے کام (جو زینت میں شمار ہوتے ہوں) کرنا حرام ہیں۔