باپ کی جائیداد میں سے بیٹی کو ایک حصہ اور بیٹے کو دو حصہ ملتا ہے۔ اب مجھے بتائیں کہ شوہر کی جائیداد میں سے عورت کا حصہ کتنا ہوتا ہے؟

اگرکوئی آدمی مرجائے اوراس کی کوئی اولاد نہ ہو تواس کے مال کا چوتھائی حصہ اس کی بیوی کواورباقی دوسرے ورثاء کوملتاہے اوراگراس آدمی کی اس بیوی سے یاکسی اوربیوی سے اولاد ہوتومال کا آٹھواں حصہ بیوی کواورباقی دوسرے ورثاء کو ملتا ہے اور گھرکی زمین،باغ، کھیت اور دوسری زمینوں میں سے عورت نہ خودزمین بطور میراث حاصل کرتی ہے اورنہ ہی اس کی قیمت میں سے کوئی ترکہ پاتی ہے۔نیز وہ گھر کی فضامیں قائم چیزوں مثلاً عمارت اور درختوں سے ترکہ نہیں پاتی لیکن ان کی قیمت کی صورت میں ترکہ پاتی ہے اور جودرخت، کھیت اورعمارتیں باغ کی زمین،مزروعہ زمین اور دوسری زمینوں میں ہوں ان کابھی یہی حکم ہےلیکن وہ پھل جو شوہر کے انتقال کےموقع پر درختوں پر رہے ہوں اس میں سے زوجہ کو میراث ملے گی۔