کچھ وقت پہلے میری منگنی ہوئی ہے۔ جس خاتون سے منگنی ہوئی تھی ان کے بارے میں پہلے علم نہیں تھا اب مجھ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جس لڑکی سے میری منگنی ہوئی ہے اس کے والد مرحوم سید تھے۔ یہ چیز مجھے بعد میں علم ہوا۔ میں خود غیر سید ہوں۔ میں سادات کی بہت عزت کرتا ہوں۔ کیا میرا ان کے ساتھ نکاح کرنا صحیح ہوگا یا جائز نہیں ہے؟
سیدہ کے ساتھ نکاح کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ ہاں جہاں تک سادات کی عزت اور احترام کی بات ہے وہ اپنی جگہ۔ احترام کا مطلب یہ تو نہیں ناں کہ ان سے نکاح ہی نہ کرے۔۔۔!