جی اگر ہم کوئی منت مانگ لیں لیکن اس منت مانگنے کے بعد ہمیں احساس ہو کہ یہ منت جب بھی پوری ہوگئی تو ادا کرنا مشکل ہوگا تو اس منت کے پوری ہونے سے پہلے ہم اسے ختم کر سکتے ہیں یا وہ ہر حال میں ادا کرنی ہوگی کیونکہ میں نے چار سال پہلے منت مانگی تھی ابھی میری منت پوری نہیئ ہوئی لیکن مجھے لگتا ہے جب بھی پوری ہوگی میرے لیے ادا کرنا مشکل ہوگا تو میں ابھی اسے ختم کر سکتی ہو یا نہیں؟

اگر منت مانتے وقت اس کے لئے ممکن رہا ہو اور بعد میں قدرت نہ رہ گئی ہو تو اس کی منت باطل ہوجائے گی اور اس پر کچھ بھی نہیں ہے سوائے اس موقع کے کہ جس میں منت روزہ کی مانی گئی ہو کہ اگر اس سے عاجز ہوجائے تو احتیاط واجب یہ ہےکہ یا ہر روزہ کےبدلے( ساڑھے سات سوگرام) غذا کسی فقیر کو دے یا( ڈیڑھ کیلو) کسی ایسے کو دے کہ وہ اس کی جگہ پر روزہ رکھے۔