اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو طلاق دے ساتھ اس کے اپنی اولاد (بیٹے اور بیٹیوں) کو بھی اپنے سے لاتعلق کر دے۔ اور اپنے جائیداد سے ان کو محروم کر کے سارا جائیداد اپنی والدہ کے نام کر سکتے ہیں؟

اگر انسان اپنی زندگی میں اپنا سارا جائیداد کسی ایک وارث یا وارثین کے علاوہ کسی دوسرے شخص کے نام کرنا چاہے تو کر سکتا ہے۔ یہ مناسب کام نہیں ہے کہ اصل وارثین کو محروم رکھے، لیکن شرعا اسے حق ہے کہ وہ اپنے تمام مال و جائیداد کسی کے نام کر دے۔ کیونکہ وہ اپنی زندگی میں خود اپنے تمام جائیداد کا مالک ہے۔ لیکن ہاں اگر اس نے اپنی زندگی میں کسی کے نام کچھ نہیں کیا اور وہ فوت ہو جائے تو شرعی قوانین کے مطابق موجود وارثین میں اس کا سارا مال تقسیم ہوگی۔