اگر کوئی کسی ایسی جگہ بیٹھ کے قرآن مجید کی تلاوت کرتا ہے وہاں سجدہ کرنے کی خاص جگہ نہیں ہے اور وہ تلاوت کرتے کرتے واجب سجدہ والی آیت پہ پہنچ جائے تو وہ سجدہ کرنے کے لیے کیا کرے؟ کیا اسی وقت سجدہ کرنا ضروری ہے یا بعد میں کسی مناسب جگہ پہنچ کر سجدہ کرے تو کافی ہے؟

اس صورت میں بہتر ہے کہ آیت سجدہ کی تلاوت نہ کریں بعد میں جب وہ کسی مسجد یا گھر میں یا کسی ایسی جگہ جہاں سجدہ کرنا مناسب اور ممکن ہو، پہنچ جائے تو وہاں اس آیت کی تلاوت کریں اور ساتھ سجدہ بجا لائیں۔ کیونکہ سجدہ تلاوت فوری واجب ہے یعنی جب آیت کی تلاوت کرے یا سنے تو اسی وقت سجدہ بجا لائے۔