اگر کسی لڑکی نے ایک شخص کے ساتھ نکاح پہلے سے کیا ہوا ہولیکن والدین اس سے لاعلم ہو۔ پھر والدین کی مرضی سے آفیشلی اسی شخص کے ساتھ دوبارہ نکاح کا صیغہ جاری کروائے تو کیا یہ درست ہے؟

نکاح کے لیے والد یا دادا کی اجازت بحیثیت سرپرست ضروری ہے۔ اب آپ نے نکاح کر لینے کے بعد والد سے اجازت لی ہے تو دوسرا نکاح کرنے کی اصلاً ضرورت ہی نہیں ہے۔ ہاں اگر رسم و رواج پوری کرنے کے لیے نکاح کی تقریب رکھنا چاہیں اور اس میں نکاح کے صیغے کا اعادہ کروائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اس نکاح کا پہلے والے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ در اصل آپ کا پہلا نکاح ہی درست ہے۔