چار رکعتی نماز میں میں اکثر بھول جاتی ہوں اور کبھی تیسری اور کبھی چوتھی رکعت میں بھول کر سورہ الحمد اور سورہ پڑھ لیتی ہوں اور جب قنوت میں جانے لگتی ہوں تو پتا چلتا ہے کہ یہ تو آخری رکعت ہے۔ اور اس طرح میں اکثر تسبیحاتِ اربعہ پڑھنا بھول جاتی ہوں۔ تو کیا میری نماز صحیح ہوگی یا دوبارہ پڑھنا ہوگی؟

تیسری اور چوتھی رکعت میں عمداً بھی اگر تسبیحاتِ اربعہ کے بدلے میں سورہ الحمد پڑھ لیتے ہیں تو صحیح ہے۔ یہ پڑھنا جائز ہے۔ لیکن چونکہ آپ نے سورہ الحمد کے بعد دوسرا سورہ بھی پڑھا ہے جو کہ اضافی ہے، اس کے لیے نماز مکمل کرنے کے بعد دو سجدہ سہو بجا لائیں۔ آپ کی نماز بالکل درست ہے۔