ایک بندہ غسل جنابت کر رہا ہے، سر اور گردن کو اس نے دھو لیا ہے ، اب اس کے بعد اس نے دائیں جانب کو دھونا ہے اتنے میں اس سے ریح خارج ہو گئی، ہوا نکل گئی تو کیا وہ غسل کا اگلا مرحلہ اسی ترتیب کے ساتھ جاری رکھ کر غسل ختم کرے گا اور اسے وضو کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی یا سر اور گردن سے دوبارہ غسل کا سلسلہ شروع کرنا پڑے گا؟

ریح اور ہوا کا خارج ہونا مبطلاتِ وضو میں سے ہے لہٰذا اثنائے غسل میں ریح خارج ہونے سے غسل کا سلسلہ نہیں ٹوٹے گا۔ غسل کا سلسہ جہاں پہنچا ہے وہاں سے آگے جاری رکھ سکتے ہیں اور غسل کے مراحل مکمل کر سکتے ہیں۔ لیکن بعد میں نماز وغیر کے لیے وضو الگ سے کرنا ضروری ہے۔ اور اگر وہ بندہ غسل کو سرے سے دوبارہ شروع کرے گا تو بھی یہی حکم ہے۔