ھم زاکروں سے سنتے آرھے ھیں کہ حضرت مسلم بن عقیل کی وفات جب ھوی تب امام حسین ع ۔ سفر میں تھے اور آپ کی جوڑی قید ھوگئی اور جوڑی کی قید ایک سال بتاتے ھیں اور جب جوڑی کی شہادت بتاتے ھیں تب یہ بتاتے ھیں کہ اس وقت نہر علقمہ پر امام حسین ع ۔ کا قیام تھا اور کچھ ماہ بعد امام حسین ع ۔ کی شہادت ھو گئی۔ کیا امام حسین ع ۔ کا یہ مدینہ سے کربلا کا سفر ڈیڑہ سال کا تھا؟ یہ پوری بات ھمیں آپ سمجھا سکتے ھیں کیا؟

امام حسین علیہ السلام ٢٨ رجب المرجب کو مدینہ سے نکلے ہیں اور مکہ تشریف لے گئے۔ پھر مکہ مکرمہ سے آٹھ (٨) ذی الحج کو کربلا کی طرف سفر شروع کیا اور بتاریخ دو (٢) محرم الحرام کو کربلا معلیٰ پہنچ گئے۔ یہی دورانیہ ہے امام حسین علیہ السلام کے مدینہ منورہ سے کربلا معلیٰ تک کے سفر کا۔ اور جہاں تک مسلم ابن عقیل کے بچوں کی روایت ہے، تاریخ کے مطابق واقعہ کربلا کے بعد شہید انہیں شہید کیا گیا ہے۔